تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارتی اداکارہ ودیا بالن پاک،بھارت سرحد پہنچ گئیں

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:15     |     شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ اور قدرے غیر روایتی کردار ادا کرکے اپنی الگ پہچان بنانے والی ودیا بالن ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ تمہاری سُلُو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔دیگر فلموں کے مقابلے ان کی یہ فلم کچھ منفرد ہے، جس میں وہ ایک ایسی گھریلو خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی، جو رات گئے ایف ایم ریڈیو پر پروگرام کرکے لوگوں کے دلوں کو لبھاتی ہیں

۔اگر اس فلم سے ہٹ کر بات کی جائے تو ودیا بالن ماضی میں ’بیگم جان، ڈرٹی پکچر، عشقیہ، کہانی، گھنچر، بوبی جاسوس، ہماری ادھوی کہانی، بھول بھلیاں اور نو ون کلڈ جسیکا‘ جیسی فلموں میں بھی بھاری بھر کم ہونے کے باوجود شاندار اداکاری کر چکی ہیں۔ودیا بالن اپنی آنے والی فلم ’ تمہاری سُلُو‘ کی تشہیر کے لیے پاکستان اور بھارت کی سرحد پر بھی پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے بھارتی فوجیوں اور خواتین اہلکاروں کے ساتھ اچھا وقت گزارا۔ودیا بالن گجرات کے شہر بھوج سے 150 کلو میٹر دوری پر واقع پاکستان اور بھارت کے بارڈر پر پہنچیں، جہاں انہوں نے نہ صرف بھارتی خواتین اہلکاروں کے ساتھ ’ تمہاری سُلُو‘ کے گانے ’ہوا ہوائی‘ پر رقص کیا، بلکہ انہوں نے مرد اہلکاروں کے ساتھ بھی باتیں کیں۔خیال رہے کہ بھارتی شہر بھوج جو ریاست گجرات کے ضلع ’کچھ‘ کے قریب ہے، اس کی سرحدیں پاکستان کے صوبہ سندھ سے ملتی ہیں۔یہ علاقہ ’رن کچھ‘ بھی کہلاتا ہے، جو بھارت کی ریاست گجرات اور پاکستان کے صوبہ سندھ تک پھیلا ہوا ہے، سندھ کا تھر بھی اسی علاقے میں واقع ہے۔اس علاقے میں ملنے والی پاک-بھارت سرحد پر اگرچہ کشیدگی نہیں ہوتی، تاہم صحرائی علاقے کی وجہ سے یہاں انتہائی سخت سیکیورٹی ہوتی ہے۔ودیا بالن کے دورے کے دوران بھارتی خواتین فوجی اہلکاروں نے انہیں صحرائی علاقے کا دورہ بھی کروایا، جب کہ علاقے میں شدید گرمی اور دھوپ کے باعث خواتین اہلکاروں نے اداکارہ کو چھتری کے ذریعے سایہ بھی فراہم کیا۔علاوہ ازیں بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلمی دنیا میں آنے کے لیے بہت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی مرتبہ ان کے بھاری بھر کم وزن کے باعث مسترد کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے سخت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا، لیکن ایک بار پھر وہ بھاری بھر کم ہوگئیں ہیں کیوں کہ ان کی جسمانی بناوٹ ہی ایسی ہے۔ایک اور انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جب ان کی کوئی فلم فلاپ ہوتی ہے تو وہ افسردہ ہوجاتی ہیں، یہاں تک کہ فلم کی ناکامی پر روتی بھی ہیں، تاہم وہ ایک بار پھر پر امید ہوکر نئی فلم کے لیے کام کرتی ہیں۔ودیا بالن کے مطابق جب وہ نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوتی ہیں تو وہ یہ نہیں سوچتیں کہ ان کی پہلی فلم ناکام ہوگئی، اور نئی فلم کامیاب ہوگی یا نہیں؟۔خیال رہے کہ ان کی فلم ’ تمہاری سُلُو‘ کو رواں ماہ 17 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>