تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

تاریخ میں پہلی بار شاہ رخ، عامر اور سلمان خان ایک ہو گئے ۔۔ مداح تیاری کر لیں ۔۔ کیا ہونے والا ہے ؟

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:32     |     شوبز

اسلام آاباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عامر خان کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی مہمان اداکار کے طور پر کام کریں گے۔ بھارتی فلم نگری کے تینوں خانز عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ کبھی کسی فلم میں کام نہیں کیا۔ سلمان خان نے جب 2015 میں شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ کا

ٹریلر شیئر کیا تھا جس کے بعد سے تینوں خانز کی ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کی خبریں زیر گردش رہیں اور تینوں خانز نے بھی کئی مرتبہ اچھی اسکرپٹ کی صورت میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن اب فلم نگری کے یہ تینوں خانز اپنے مداحوں کی خواہش پوری کرنے والے ہیں اور ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز میگا بجٹ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان اور امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی نظر آئیں گے۔ عامر خان نےجہاں شاہ رخ خان کو فلم میں مختصر کردار کے لیے راضی کیا وہیں یش راج فلمز کے مالک آدتیہ چوپڑا نے سلمان کو بھی منا لیا۔اس طرح تینوں خان پہلی بار ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ ایک ہی فلم میں تینوں خانز کی شمولیت کی خبر نے فلمی دنیا میں بھی کھلبلی مچادی ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں بھی مختصر کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ مالٹا سے شروع کی گئی۔ اس فلم کی کاسٹ میں تینوں خانز کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ بھی شامل ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>