تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بھارت ،ایک اور اداکارہ سوارا بھاسکر کو فلم ساز کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کا کیس سامنے آگیا

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:54     |     شوبز

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ میں ایک اور اداکارہ سوارا بھاسکر کو فلم ساز کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق حال ہی میں ہالی ووڈ فلمساز ہاروے وینسٹین کی جانب سے اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ’می ٹو‘ نامی مہم کا آغاز ہوا جو کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا کی آواز بن گیا اور اب تک لاکھوں خواتین

اس ٹرینڈ کا استعمال کرچکی ہیں۔بالی ووڈ میں کچھ اداکاراؤں نے ’می ٹو‘ مہم کا استعمال کیا البتہ متعدد اداکاراؤں نے اس مسئلے پر خاموش رہنا ہی پسند کیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ساتھ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ میں اہم کردار کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایک بار جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ ایک فلمساز نے مجھے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی فلم کی آفر بھی کی تاہم میں نے ایسے بہت سارے کرداروں کو کھودیا کیوں کہ میں ان کے معیار پر پورا نہیں اتر رہی تھی اور اس بات نے مجھے ذہنی طور پر بہت پریشان کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>