تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اداکار رجنی کانت کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:00     |     شوبز

لاہور (ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار رجنی کانت نے آخر کار سیاست میں آنے کا فیصلہ کر ہی لیا ، اگلے ماہ بارہ تاریخ کو اپنی سالگرہ والے دن اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کریں گے ۔ وہ ماضی میں کانگریس اور ڈی ایم کے پارٹی کی حمایت کرتے رہے ہیں ۔ تامل اور بالی ووڈ فلموں کے سٹارز کے سٹار رجنی کانت نے آخر کار سیاست

میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، سپر سٹار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے رجنی کانت بارہ دسمبر کو اپنی سالگرہ والے دن اس بات کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے وہ کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گے بلکہ اپنی جماعت لانچ کریں گے ۔ رجنی کا جھکاؤ نہ تو بائیں کی جانب ہے اور نہ ہی دائیں کی جانب ۔ وہ انتہا پسند بھی نہیں ، وہ اعتدال پسند رہنما ہوں گے ۔ رجنی کانت کے سیاست میں آنے کی افواہیں کچھ برس سے میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں ۔ رجنی کا جھکاؤ نہ تو بائیں کی جانب ہے اور نہ ہی دائیں کی جانب ۔ وہ انتہا پسند بھی نہیں ، وہ اعتدال پسند رہنما ہوں گے ۔ رجنی کانت کے سیاست میں آنے کی افواہیں کچھ برس سے میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>