تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شرمیلا نہیں ہوں پر سکرین پر بوس وکنار پسند نہیں، سلمان خان

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:20     |     شوبز

ممبئی (نیوز ڈیسک)یاد رہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنی آنے والی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے' میں بولڈ مناظر عکس بند کرانے سے انکار کر دیا تھا، انہوں نے کہا ہے کہ کہ وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے۔ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انھیں سکرین پر شہوت انگیز اور بوس و کنار جیسے مناظر عکس بند کرانا پسند نہیں ہیں۔ حالیہ انٹرویو کے دوران جب میڈیا کے نمائندگان کی طرف سے سلمان خان

سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایسے مناظر عکس بند کرانے میں شرم محسوس کرتے ہیں اس سوال کے جواب میں سپر سٹار کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہے کہ وہ شرمیلے ہیں یا ان میں اعتماد کی کمی ہے۔سلو میاں کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایسے مناظر فلمبند کرانا مناسب خیال نہیں کرتے تاہم اگر کبھی انھیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جہاں بوس کنار فلم کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہو تو پھر وہ ایسا کرنے کے متعلق سوچیں گے۔ سلمان اور قطرینہ کی فلم ٹائیگر زندہ ہے 22 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کے ٹریلر نے ابھی سے دھوم مچا دی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>