تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے قریبی دوست سندیپ

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:32     |     شوبز

ممبئی ( ڈیلی آزادنیو زڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور کی اپنے قریبی دوست سندیپ تو شنیوال سے شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور اپنے قریبی دوست سندیپ تو شنیوال سے بہت جلد شادی کرنے جا رہی ہیں۔دونوں ان دنوں اکٹھے مختلف تقاریب میں دیکھے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں کہ

یہ دوستی بہت جلد رشتے میں بدل جائیگی۔ان خبروں کو اس لیے بھی تقویت مل رہی ہے کیونکہ سندیپ وشنیوال بھی اپنی اہلیہ سےعلیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر ارشیتا سے 14سالہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کیلئے بھارت کی فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ٗاس سے قبل کرشمہ کپور بھی اپنے شوہر سنجے کپور سے طلاق حاصل کر چکی ہیں۔کرشمہ اور سنجے 2003ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دونوں میں دوریاں بڑئی اور نوبت طلاق کو پہنچ گئیں۔ واضح رہے کہ سندیپ توشنیوال بھارت کی ٹاپ فارماسوٹیکل کمپنی کے سی ای او ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>