تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فلمی کیرئیر میں کبھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا، ماہرہ خان

  10 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:41     |     شوبز

ممبئی(نیوز ڈیسک) مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی آئندہ فلم ’ورنہ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ جنسی زیادتی سے متاثرہ لڑکی کی زندگی پر مشتمل ہے جو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کا انتقام خود لیتی ہے۔تاہم اس دوران ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ اپنے کیریئر کے دوران کبھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا

کہ فلمی کیرئیر کے دوران انہیں کبھی بھی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے کیوں کہ انہوں نے کم ہی لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے اور یہ ان کی اچھی قسمت تھی کہ انہیں کسی نے ہراساں نہیں کیا۔لباس کے باعث ہراساں کرنے کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ کسی کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ لباس کو دیکھ کر ہراساں کرسکے لیکن یہ ان کی مرضی ہے وہ کس طرح کا لباس پہن رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر چھوٹی عمر کی لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پیش آتے ہیں جس کی وجہ ان پر کسی کو نہ بتانے کا خوف سوار ہوتا ہے۔ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ رواں ماہ 17 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس میں ہارون شاہد اور ضرار خان نے اہم کردار کیے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>