تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مداح کی خودکشی کی دھمکی، ورن دھون تھانے روانہ

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    11:49     |     شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک )ایک مشہور اور کامیاب اداکار بننا کون نہیں چاہتا، لیکن ان اسٹارز کو اپنی زندگی میں ترقی اور کامیابی کے ساتھ ساتھ بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔اگر بولی وڈ اداکار ورن دھون کی ہی مثال لے لی جائے تو انہیں بولی وڈ کا حصہ بنے زیادہ وقت نہیں گزرا، تاہم اداکار نے اپنے شاندار کام سے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور بہت لوگ اب ان کے مداح بھی ہیں۔

اور ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک مداح ورن دھون کے اس حد تک پیچھے پڑ گئیں کہ انہوں نے ورن دھون کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔2016میں ریلیز ہوئی فلم ’بدلہ پور‘ میں ورن کی اداکاری کو خوب سراہا گیا—۔رپورٹ میں بتایا کیا کہ یہ مداح ورن دھون کو واٹس ایپ پر طویل عرصے سے پیغامات بھیج رہی ہیں، جس کے بعد اداکار نے ان کا نمبر اپنے واٹس اپ سے بلاک کردیا۔تاہم بعدازاں انہیں ایک دوسرے نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں اس مداح نے ورن دھون کو دھمکی دی کہ اگر وہ ان کے پیغامات کا جواب نہیں دیں گے تو وہ خودکشی کرلیں گی۔اس دھمکی کے بعد اداکار نے فوری طور پر ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔اس حوالے سے ایک اہلکار نے بتایا کہ ’ورن دھون نے ہمارے تھانے میں شکایت درج کروائی اور اب ہم اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں اور پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ جنہوں نے ورن کو کال کی ان کا تعلق کہاں سے ہے، اس کال کے بعد سے وہ نمبر بند ہوچکا ہے‘۔خیال رہے کہ ورن دھون نے 2012 میں اپنی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کیا۔ورن دھون، عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے 2012 میں ایک ساتھ ڈیبیو کیا —۔اس فلم میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی ڈیبیو کیا تھا۔فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔اس وقت ورن دھون اپنی فلم ’اکتوبر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، یہ ہدایت کار شوجت سرکار کے ساتھ ان کی پہلی فلم ہوگی۔جڑواں 2 رواں سال کی ہٹ فلم رہی —۔ورن کی آخری ریلیز فلم ’جڑواں2‘ بھی باکس آفس پر کامیاب رہی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار کی اب تک کوئی فلم فلاپ ثابت نہیں ہوئی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>