تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم

  11 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:58     |     شوبز

ممبئی (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مداح ابھی دیوانے ہی ہورہے تھے کہ اب انہوں نے اپنی اگلی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا بھی آغازکردیا۔فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان کے ساتھ ساتھ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کام کرتی نظر آئینگی۔خیال رہے کہ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا

جو کہ 3 سال قبل ریلیز ہوئی۔فلم ’ریس ‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھی جبکہ اس بات فلم سیرز کے تیسرے حصے کی ڈائیریکشن ریمو ڈی سوزا کریں گے۔انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس کا آغازہوگیا ہے‘۔خیال رہے کہ پہلی دو فلموں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ’ریس‘ میں اکشے کھنہ ولن بنے تھے، اور ’ریس 2‘ میں یہ منفی کردار جون ابراہم نے ادا کیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>