تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شاہ رخ اور کرن جوہرکی مشترکہ فلم ’’اتفاق‘‘ حکومت کو پسند نہ آئی

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:26     |     شوبز

ممبئی( ویب ڈیسک) کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی مشترکہ فلم ’’اتفاق‘‘ باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے لیکن اس نے بالی ووڈ کے بادشاہ اور نئی دہلی سرکار میں عدالتی جنگ چھیڑ دی ہے۔ کرن جوہر، شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان نے مشترکہ طور پر فلم ’’اتفاق‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا، سوناکشی سنہا اور

اکشے کھنہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم اپنی کہانی اور اچھی اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں پسند کی جارہی ہے لیکن نئی دلی کی حکومت نے فلم کے پروڈیوسرز کو قانون شکنی پر عدالتی نوٹس بھجوادیا ہے۔نئی دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم ’’اتفاق‘‘ کے پوسٹر میں ایک شخص ہونٹوں میں سگریٹ دبائے سگریٹ کو لائٹر سے جلانے کی کوشش کررہا ہے، اس پوسٹر سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اداکار تمباکو نوشی کی تشہیر اور اپنے ناظرین کو اس کام کے لیے اکسا رہا ہو اور ایسا کرنا بھارتی قانون کے خلاف ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹر بھارت کے ’’سگریٹ اینڈ ادر ٹوبیکو پراڈکٹس ایکٹ 2003‘‘ کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس کی ذمہ داری مکمل طور پر فلم کے پروڈیوسرز پر عائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’اتفاق‘‘ 3 نومبر کو بھارت بھر میں سینما گھروں کی زینت بنی ہے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے بعد نئی دلی کے محکمہ صحت نے قانونی نوٹس جاری کیا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>