تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ماڈل واداکارہ سدرہ جبار کا شادی کے بعد انڈسٹری چھوڑنے کافیصلہ

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    01:31     |     شوبز

کراچی (ڈیلی آزادویب ڈیسک)معروف ماڈل و اداکارہ سدرہ جبار نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں ،عروسی ملبوسات کی تیاری کیلئے انہوں نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی فیشن ڈیزائنر فائزہ کنول کی خدمات حاصل کی ہیں ،انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو چھوڑ نے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے جبکہ زیر

تکمیل ٹی وی ڈرامے اور اشتہاری فلمیں مکمل کرانے کے بعد انہوں نے نئے پراجیکٹس بھی سائن کرنا بند کردیئے ہیں۔سدرہ جبار نے اس امر کی تصدیق کی کہ میں دسمبر تک تمام پراجیکٹس مکمل کرانے کے بعد کام نہیں کروں گی۔ ان کا کہنا تھا ایک فلم کی آفر پروڈیوسر عدیل کورائی نے دی ہے جس میں وہ فہد مصطفی اور بھارتی اداکار نوازالدین کو سائن کرنا چاہتے ہیں لیکن پرکشش معاوضے کی آفر ملنے کے باوجود میں نے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا ماڈلنگ ، اداکاری اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنا کام کیا میرے فیشن برانڈز کو شادی کے بعد میری بہن جاری رکھے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>