تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’’مجھے پیسوں کی اشد ضرورت ہے ‘‘

  13 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    07:47     |     شوبز

ممبئی (آزادنیو زدیسک ) بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری نے اپنا وزن بڑھنے کی وجہ بتادی ہیساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ وزن بڑھنے کے بعد وہ کس طرح گزارہ کررہی ہیں۔ہدایت کار سبہاش گھئی کی 1997 میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم’’پردیس‘‘سے اپنے کیرئیر کا ا آغاز کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری کاشمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔

اپنی پہلی ہی فلم سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ ماہیما چوہدری نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن پردیس جیسی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ ایک کے بعد ایک فلاپ فلمیں دینے کے بعد بالاخر فلمسازوں نے ان سیمنہ موڑلیاجب کہ اداکارہ نے بھی بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔طویل عرصے بعد گزشتہ برس ماہیما چوہدری کی چند تصویر منظر عام پر آئی تھیں جن میں ان کے بدلے ہوئے روپ نے تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ یہ تصاویران کے مداحوں پر بجلی بن کر گری کیونکہ ان میں ماہیما نہ صرف موٹاپے کا شکار ہوچکی تھیں بلکہ بڑھتی عمر کے اثرات بھی ان کے چہرے پر عیاں تھے۔ تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد ماہیما نے ان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم اب ان کا موقف سامنے آیا ہے۔اگر بمشکل ہمیں کام ملتا بھی ہے تو کردار اچھا نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ میں نے انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر بیٹھ گئی جس کے بعد میرے وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔اداکارہ نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کی پرورش خود کررہی ہوں لہٰذا مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تاہم ایک بچے کے ساتھ فلموں میں کام کرنا بے حد مشکل ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
38%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
38%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>