تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پشاور ٹیکس انتظامیہ نے معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو 1کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس

  14 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:10     |     شوبز

پشاور(ڈیلی آزادنیو زڈیسک ) پشاور ٹیکس انتظامیہ نے معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو 1کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوا دیا ہے ٹیکس جمع نہ کرنے کی صورت میں گھر اور گاڑی تحویل میں لیے جانے کے بھی امکانات موجود ہیں،محکمہ ٹیکس کی جانب سے معلوم ہواکہ ان کی کروڑوں کی آمدن ہے،متعددنوٹسزکے بعد آخری آرڈرجاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی

جنس اینڈ انوسٹی گیشن ریونیو پشاور نے گل پانڑہ کی خلاف کچھ عرصہ قبل اپنی انکوائری مکمل کی جس کے نتیجے میں گلوکارہ کی کروڑوں روپے کی آمدن کا پتہ چلا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گل پانڑہ کو اس حوالے سے متعدد نوٹس بھی جاری ہوئے کہ وہ آکر اپنی اس آمدن کا جواب دیں ا و ر ٹیکس انتظامیہ کو معطمن کرے تاہم وہ ایک نوٹس پر بھی پیش نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق گل پانڑہ کو نوٹسز کے بعد آخری آرڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں ان پر 1کروڑ سے زائد کا ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے اس بارے میں گل پانڑہ سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>