تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد

  21 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:49     |     شوبز

اسلام آباد (ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )معروف اداکارہ ماہرہ خان نے لالی وڈ اور بالی وڈ کے بعد اب ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ماہرہ نے لاہور میں فیض انٹرنیشنل فیسٹول میں شرکت کی جہاں معروف اداکار اور ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ اور میرا ہاشمی نے ان کا انٹرویو کیا۔انٹرویو کے دوران ماہرہ سے ان کی نئی فلم 'ورنہ'، آنے والے پراجیکٹس اور فلمی کیریئر کے

حوالے سے متعدد سوال کیے گئے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اب بیرون ملک کہاں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تو ماہرہ نے ایرانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ماہرہ نے کہا، 'ایرانی فلم کرنا ہر لحاظ سے مشکل ہوگی کیونکہ ایرانی زبان بالکل مختلف ہے لیکن ایک دن میں یہ ضرور کرنا چاہوں گی'۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں برس بالی وڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرتے ہوئے فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>