تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

سلمان خان نے ’’بی اے ‘‘میں کتنے نمبرحاصل کیے

  23 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    12:04     |     شوبز

نئی دہلی (ویب ڈیسک )آگرا یونیورسٹی سے الحاق علی گڑھ ڈگری کالج کے طالب علم کی مارک شیٹ وائرل ہوگئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس مارک شیٹ پر طالب علم کی جگہ بولی وڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی تصویر لگی ہوئی تھی۔یہ فرق اس وقت محسوس ہوا جب طالب علم کی مارک شیٹ تقسیم کی جارہی تھیں۔آگرا میں واقع ڈکٹر بھم راؤ

امبیڈکار یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر گرجیا شنکر کا کہنا ہے کہ اسے اس متعلق کوئی شکایت سننے کو نہیں ملی اور شکایت ملنے پر اس معاملہ پر پوری طریقے سے تحقیق کی جائے گی۔اس مارک شیٹ کا تعلق امراتا سنگھ میموریل ڈگری کالج کے ایک طالب علم سے ہے اور مارک شیٹ پر اس کا رول نمبر بھی لکھا ہوا ہے البتہ تصویر سلمان خان کی لگی ہوئی ہے۔ڈاکٹر شنکر نے یونیورسٹی کی طرف سے ہونے والی غلطی کو رد کرتے ہوئے دعوی کے ساتھ کہا ہے کہ ‘ہم نے اپنے ریکارڈز کی تصدیق کی ہے جو کہ صحیح معلوم ہوئے ہیں’انہوں نے مزید کہا کہ’ طالب علم فارمز کو پر کرتے ہیں اور اس پر تصویر چسپاں کرتے ہیں کالج کے پرنسپل سے تصدیق کے بعد دستاویزات کا آگے بڑھایا جاتا ہے جبکہ جانچ کنندہ بھی اس کا جائزہ لیتا ہے۔واضح رہے کہ یہ واقعہ صد ر رام ناتھ کووند کے یونیورسٹی کی ڈگریوں کی تقسیم سے متعلق تقریب سے قبل پیش آیا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>