تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بولی وڈ کے خوبرو اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب

  23 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:08     |     شوبز

ممبئی (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )بولی وڈ کے خوبرو اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب سْپر ہیرو فلم سیریز ’کرش‘ کے چوتھے حصے پر کام جاری ہے، جس میں ولن کے کردار کے لیے اداکار نوازالدین صدیقی کا نام سامنے آیاہے۔حالیہ رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن کے والد اور فلم ’کرش 4‘ کے ہدایت کار راکیش روشن نوازالدین صدیقی کو فلم کے ولن کے کردار کے لیے

سائن کررہے ہیں۔فلم سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’ہریتھک اور کرش فلم کی مکمل ٹیم ولن کے کردار کے لیے ایک ایسے اداکار کی تلاش کررہے ہیں جس کی اداکاری نہایت شاندار ہو، اور نوازالدین صدیقی سے بہتر اس کردار کو کون ادا کرے گا؟ وہ کئی فلموں میں اس قسم کے کردار ادا کرچکے ہیں، نواز خود بھی اس فلم میں دلچسپی لے رہے ہیں، تاہم ابھی فائنل فیصلہ نہیں کیا گیا‘۔خیال رہے کہ نوازالدین صدیقی نے سلمان خان کی کامیاب فلم ’کک‘ میں ولن کا دلچسپ کردار ادا کیا تھا۔ان کے اس کردار سے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ فلم ’کرش 4‘ کے ساتھ بھی انصاف کریں گے۔جہاں انہوں نے اب تک اس خبر کی نہ تو تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید، وہیں فی الحال فلم میں مرکزی اداکارہ کی تلاش بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ فلم ’کرش‘ 2006 میں ریلیز ہوئی تھی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>