تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اچھے کام کی پیشکش ملک سے ہو یا بھارت سے ضرور کروں گی، سعدیہ خان

  23 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:27     |     شوبز

لاہور (نیوز ڈیسک)اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے اور کبیر خان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہوا البتہ بالی ووڈ کی کئی دیگر شخصیات سے رابطہ رہتا ہے کیونکہ کئی بار مجھے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہو چکی ہے۔ معروف ماڈل و اداکارہ سعدیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنا میرا اولین مقصد ہے، اچھے کام کی

پیشکش ملک سے ہو یا بھارت سے ضرور کروں گی، بالی ووڈ ہدایتکار کبیر خان کی طرف سے بالی ووڈ کے لیے مجھے موزوں قراردینا اعزاز سے کم نہیں ہے، فی الحال بالی ووڈ میں انٹری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، آنے والے دنوں میں اپنے چاہنے والوں کو اچھی خبر دوں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کبیر خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، انھوں نے جس طرح سے اپنی فلموں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کااظہارکیا، اس کو سب نے دیکھا اورسراہا ہے۔ خاص طور پر بجرنگی بھائی جان کو جس طرح سے انھوں نے بنایا تھا وہ قابل تعریف ہے، ان کا میرے متعلق یہ کہنا کہ میں بے پناہ صلاحیتیوں کی مالک ہوں اور میرے ٹیلنٹ سے بالی ووڈ کو فائدہ اٹھانا چاہیے اس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میرے اور کبیرخان کے درمیان کبھی رابطہ نہیں ہوا البتہ بالی ووڈکی کئی دیگر شخصیات سے رابطہ رہتا ہے کیونکہ کئی بار مجھے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔ پاکستان کا نام روشن کرنا میرا اولین مقصد ہے، اچھے کام کی پیشکش ملک سے ہویا بھارت سے ضرور کروں گی، سعدیہ خان

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>