تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اس شخص کے قتل نے ’’ورنہ‘‘بنانے پر مجبور کیا،شعیب منصورنے بڑے را ز سے پرد ہ چاک کردیا

  26 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:35     |     شوبز

لاہور (نیو ز ڈیسک )فلم ’ ورنہ ‘ کے ڈائریکٹر شعیب منصور کا کہنا ہے کہ برصغیر میں لوگوں کو ایک ہی فلم میں کامیڈی، ایکشن اور محبت دیکھنے کی عادت ہو گئی ہے ۔ فلم ورنہ کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر شعیب منصور نے ایک غیرملکی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ’’ سارا ‘‘ نامی ایک عورت کے بارے میں ہے جو اپنے

شوہر کیساتھ کسی مقام پر گھومنے جاتی ہے جہاں کچھ افراد اسے اغوا کر لیتے ہیں اور زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں ۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے میرے اس خیال کو مزید تقویت دی کہ میں پاکستان میں طاقت کے کھیل کے موضوع پر فلم بناؤں ۔ کراچی میں 2012 میں ایک بڑے جاگیردار کے بیٹے شاہ رخ جتوئی نے ایک لڑکے شاہ زیب کا اس لئے قتل کر دیا تھا کیونکہ اس نے اپنی بہن کو چھیڑنے پر مزاحمت کی تھی ظاہری طور پر میری فلم کی کہانی اور ا س کہانی میں کچھ بھی مشترک نہیں ہے۔ شعیب منصور کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی وجہ سے میں اس فلم میں یہ دکھا سکا کہ پاکستان میں عام لوگوں کیخلاف کس طرح طاقت کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے ۔شاہ زیب کے قتل نے ہی مجھے ورنہ بنانے پرمجبور کیا ۔ انہوں نے کہا میں سمجھتا ہوں کہ پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی مختلف اقسام کو ایک ہی فلم میں سمونے کی عادت کو چھوڑنا ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>