تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ملک میں بلیک فرائیڈے کا جو سلسلہ شروع ہوا اسکو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے، فنکاروں کا شدید ردعمل

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:48     |     شوبز

لاہور (ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پاکستان میں بلیک فرائیڈے کے حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بلیک فرائیڈے کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اسکو فوری طور پر بند کر دینا چاہیے ۔اداکارہ بشری انصاری ، مدیحہ شاہ ، صبا قمر ، حمیرا ارشد ، فضیلہ قاضی ، عائشہ عمر ، شبیر جان

، ایوب کھوسو ، نعمان اعجاز ، ذوالقرنین حیدر ، شبنم مجید ، افتخار ٹھاکر ، شیبا بٹ نے کہا کہ بلیک فرائیڈے غیر مسلم کی ایجاد ہے اور یہودی اسکے موجد ہیں ۔امریکہ ، یورپ کے بعد بلیک فرائیڈے پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے ۔ جمعہ ہمارے لیے مبارک دن ہے اور اس دن کو ہم کسی طور پر بلیک فرائیڈے کے طور پر نہ لکھ سکتے ہیں اور نہ پکار سکتے ہیں ۔ یہودیوں کے اعلی کار ملک میں بلیک فرائیڈے کا سلسلہ شروع کیا ، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ فوری طورپر اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ کرے دیگر صورت میں یہ دائرہ کار پورے ملک میں پھیل سکتا ہے ۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ یہ غیر مسلم ہمارے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں اور ان سب میں خاص طور پر یہودی لابی پیش پیش ہے ، پوری فنکار برادی مکمل طور پر بلیک فرائیڈے کی مذمت کرتی ہے ، بلیک فرائیڈے کے نام پر سیل لگا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کے ساتھ ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے ۔اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری ایکشن لیکر بلیک فرائیڈے کو مکمل طور پر ختم کرانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے ، ورنہ فنکار پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>