تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

آگے بڑھنے کیلئے یہ کام ضروری ہے ، ماریہ واسطی نے ناقابل یقین بات کہ دی

  27 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:11     |     شوبز

لاہور(نیوز ڈیسک)اداکارہ نے کہا کہ جو لوگ آگے بڑھنے کی لگن میں محنت کرتے ہیں وہی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہیں۔ نامور پاکستانی اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ آگے بڑھنے کی لگن کے بغیر کامیابی حاصل کرنا نا ممکن ہے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں کئی برس سے پروفیشنل زندگی گزار رہی ہوں اور

میری زندگی کا تجربہ ہے کہ اگر کسی شخص میں آگے بڑھنے کی لگن نہیں تو اس کی زندگی بے مقصد ہے، جو لوگ آگے بڑھنے کی لگن میں محنت کرتے ہیں وہی کامیابیوں کی منازل طے کرتے ہیں۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ کامیابی اور ناکامی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ناکام لمحات سے مایوس ہونے کے بجائے اسے اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا آج تک جتنے بھی لوگ کامیاب ہوئے ہیں وہ صبر و تحمل کے حامل لوگ ہیں کیونکہ جلد باز شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>