تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے طویل عرصے سے

  28 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:40     |     شوبز

ممبئی (ڈیلی آزادنیو زڈیسک )بولی وڈ اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے طویل عرصے سے اپنے دلکش انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بن رہی ہیں۔جہاں بولی وڈ اداکاروں کے بچے اپنی اپنی ڈیبیو فلموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں اننیا پانڈے سے بھی ہر کوئی ان کی بولی وڈ میں پہلی فلم کے حوالے سے پوچھتا آرہا ہے۔ایسی قیاس آرائیاں تو پہلے ہی سامنے آئیں تھی کہ

اننیا کرن جوہر کی فلم میں کام کریں گی، تاہم اب ان کی ڈیبیو فلم کا اعلان کردیا گیا۔اننیا پانڈے کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی کامیاب فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے سیکوئل میں کام کرتی نظر آئینگیفلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ میں اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئینگے ، جبکہ اب اداکارہ اننیا ان کے ہمراہ اس فلم سے ڈیبیو کررہی ہیں۔ فلم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں اننیا پانڈے نے اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے اوڈیشن دیا، جہاں فلم کے ہدایت کار سمیت کرن جوہر اور ٹائیگر شروف موجود تھے۔اس دوران اننیا کو اس فلم میں عالیہ بھٹ کی چند لائنز بولنے کو کہا گیا، جنہیں انہوں نے کامیابی سے فلم کی ٹیم کے سامنے پیش کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>