تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

تشہیر کیلئے پہلی بار بڑی عمر کی خاتون کا انتخاب

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:12     |     شوبز

لاس اینجلس (ویب ڈیسک )معروف امریکی فیشن و ملبوسات برانڈ ’گیس‘ نے پہلی بار اپنے موسم بہار کے ملبوسات کی تشہیر کے لیے ایک بڑی عمر کی ماڈل کا انتخاب کیا ہے۔ خیال رہے کہ ’گیس‘ خواتین کے ملبوسات، ہینڈ بیگز، جیولری، سینڈلز اور دیگر فیشن کی اشیاء تیار کرتا ہے۔ یہ برانڈ اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے

نامور و خوبرو ماڈلز، اداکاراؤں و نامور خواتین کا انتخاب کرتا ہے۔ماضی میں یہ برانڈ امریکی خوبرو فیشن ماڈل ’گی گی ہادید، جرمن سپر ماڈل کلاڈیا شفر، برطانوی ماڈل نائومی کامبل، امریکی ماڈل اینا نکولو اسمتھ، برازیلین سپر ماڈل اینڈریانا لیما اور بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت دیگر نوجوان اور خوبرو خواتین کا انتخاب کر چکا ہے۔ تاہم سال 2018 کے موسم بہار کے اپنے ’ڈینم‘ کپڑوں کی تشہیر کے لیے اس برانڈ نے 48 سالہ امریکی گلوکارہ و ماڈل جینیفر لوپیز کا انتخاب کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ’گیس‘ نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے بڑی عمر کی خاتون کا انتخاب کیا۔ انٹرٹینمنٹ آن لائن کے مطابق 48 سالہ جینیفر لوپیز نے خود بھی’گیس گرل 2018‘ کے لیے اپنے انتخاب پر حیرانگی کا اظہار کیا۔جینیفر لوپیز کا کہنا تھا کہ جب ’گیس‘ کے شریک بانی پال مارکیانو نے انہیں فون کرکے کہا کہ وہ گلوکارہ کو برانڈ کی تشہیر کے لیے منتخب کر رہے ہیں تو وہ حیران رہ گئیں، مگر ساتھ ہی انہیں اس بات کی خوشی بھی ہوئی کہ وہ ایک معروف برانڈ کی تشہیر کریں گی۔دوسری جانب جینیفر لوپیز کو منتخب کرنے پر پال مارکیانو نے کہا کہ 48 سالہ گلوکارہ کو برانڈ کی تشہیر کے لیے منتخب کرنا ’گیس‘ کا پرانا خواب تھا، کیوں کہ وہ خوبصورت اور حساس آرٹسٹ ہیں۔تشہیر کے لیے منتخب ہونے کے بعد جینیفر لوپیز کی سامنے آنے والی ایک تصویر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹی نظر آ رہی ہیں۔ 48 سالہ گلوکارہ تصویر میں 28 سالہ لڑکی کی طرح نظر آ رہی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>