تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

معروف اداکارہ دپیکا پڈکون کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی ۔۔ ہر طرف سے مبارکباد یں آنے لگیں

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    02:42     |     شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ایشیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں جن کے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔دور حاضر میں جہاں ٹیکنالوجی کے بہت سے فوائد ہیں وہاں سب سے زیادہ فائدہ مداحوں

کے لیے یہ ہے کہ وہ با آسانی اپنے پسندیدہ اداکاروں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار بھی اپنے مداحوں سے قریب سے قریب تر رہنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مداحوں کو باخبر رکھ سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر مداحوں کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ، دپیکا پہلی اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر اتنے فالوورز ہیں۔ڈمپل گرل نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام کی جانب سے دی گئی شیلڈ کی تصویر بھی جاری کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹا گرام کا شکریہ ادا کیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آج یہ ایوارڈ وصول کرنے پر خاصی جذباتی ہوں اور یہ سنگ میل میرے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رانی پدماوتی کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے دپیکا ان دنوں مشکلات کا شکار ہیں، ایک جانب انتہا پسند ہندوؤں نے ان کو ناک کاٹنے کی دھمکی دے رکھی ہے تو دوسری جانب ان کے سر کی قیمت بھی مقرر کردی گئی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>