تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دپیکا پڈوکون 2007 میں بولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بنی

  29 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    10:11     |     شوبز

ممبئی ( ڈیلی آزادنیوز ڈیسک )دپیکا پڈوکون 2007 میں بولی وڈ انڈسٹری کا حصہ بنی، ویسے تو انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، لیکن اپنے فلمی کیریئر کا آغاز انہوں نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے کیا۔اس فلم میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا۔شاہ رخ خان کے ساتھ کیریئر کی شروعات کرنے والی دپیکا پڈوکون شروع سے ہی بولی وڈ کنگ کو اپنا اچھا دوست مانتی ہیں۔

اور حال ہی میں وہ شاہ رخ خان کے شو میں شریک بھی ہوئیں، جو لکس کی پیشکش میں بنایا گیا۔’باتیں ود دی بادشاہ‘ نامی شو پر بولی وڈ کی 5 خوبصورت اداکارائیں جلوہ گر ہوں گی، جن میں سب سے پہلی دپیکا پڈوکون تھیں۔اس شو کے دوران شاہ رخ خان نے دپیکا کے ساتھ ایک کھیل کھیلا، جس میں وہ ان سے قریب لوگوں کے خط پڑھ کر سنا رہے تھے اور دپیکا کو اندازہ لگانا تھا کہ یہ خط کس نے لکھا ہے۔اس دوران شاہ رخ خان نے دپیکا پڈوکون کی ماں کا لکھا ہوا ایک خط پڑھا، جسے سْن کر دپیکا پڈوکون نے رونا شروع کردیا۔اس خط میں دپیکا کی ماں اجالا نے لکھا تھا کہ ’دپیکا مجھے تم پر بیحد فخر ہے، اور میں یہ دیکھ کر بیحد خوش ہوں کہ تم نے اپنے کیریئر میں کتنی کامیابی حاصل کرلی، تم نے اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ قربان کیا ہے، بچپن میں تم بالکل لڑکوں جیسی تھیں لیکن آج تم پر ہم سب کو بیحد فخر ہے‘۔دپیکا اپنی والدہ کا خط سْن کر رونے لگیں جس کے بعد شاہ رخ خان نے انہیں چپ کروایا۔خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اپنے بہت سے انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ وہ اپنی والدہ سے بیحد قریب ہیں اور ان کی فیملی میں ان کی والدہ سب سے مضبوط شخصیت ہیں۔۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>