تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دپیکا پڈوکون ’شادی‘ کے لیے تیار

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:40     |     شوبز

آنے والی بولی وڈ فلم ’پدماوتی‘ کی ہیروئن دپیکا پڈوکون ان دنوں جہاں اپنی فلم کے خلاف ہونے والے ہندو انتہاپسندوں کے مظاہروں کی وجہ سے پریشان ہیں۔وہیں وہ اپنی فلم کی نمائش منسوخ ہونے کے بعد افسردہ بھی ہیں،ساتھ ہی خود کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد اپنی سیکیورٹی کے حوالے سےبھی فکرمند ہیں

تاہم خبریں ہیں کہ ممبئی پولیس کے متعدد اہلکار ان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کردیئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر فلم ’پدماوتی‘ کو ریلیز کیا گیا تو وہ حملہ کرکے دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔اگرچہ فلم ’پدماوتی‘ کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے، تاہم ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن ان سب معاملات کے باوجود اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی معمول کی سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں، گزشتہ دنوں وہ بھارت کے معروف متنازع ٹی وی ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ میں شامل ہوئیں۔انہوں نے ’بگ باس 11‘ میں نہ صرف میزبان سلمان خان کے ساتھ رقص کیا، بلکہ انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دپیکا پڈوکون کی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے کی مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گیں۔ کلر ٹی وی پر نشر ہونے والے ’بگ باس 11‘ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی 2 مختصر ویڈیوز میںسے ایک میں انہیں سلمان خان کے ساتھ رقص کا ریہرسل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جب کہ دوسری ویڈیو میں انہیں سلمان خان کے منفرد سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سلمان خان نے ان سے سوال کیا کہ وہ ’سنجے لیلیٰ بھنسالی، رنویر سنگھ اور شاہد کپور میں سے کس کے ساتھ شادی کرنا، کس کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانا اور کسے قتل کرنا چاہیں گی‘۔دپیکا پڈوکون نے چند لمحے سوچنے کے بعد سجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ شادی کرنے اور رنویر سنگھ کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانے کی حامی بھرلی۔’پدماوتی‘ میں شاہد کپور کی اہلیہ بننے والی اداکارہ نے مزید سوچتے ہوئے کہا کہ وہ شاہد کپور کو قتل کرنا چاہیں گی۔انہوں نے دلیل دی کہ کیوں کہ شاہد کپور شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ ان سے شادی کرنے اور ’ڈیٹ‘ پر جانے کے بجائے انہیں قتل کریں گی۔ خیال رہے کہ ’پدوماوتی‘ کی ہدایات سنجے لیلیٰ بھنسالی نے دی ہیں، جب کہ رنویر سنگھ نے اس فلم میں ’ولن‘ ظالم بادشاہ علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا ہے۔ دپیکا پڈوکون کو ’بگ باس 11‘ میں ’پدماوتی‘ کی تشہیر کے لیے ٹیم کے ساتھ شامل ہونا تھا،تاہم ایسا نہ ہوسکا۔ ’پدماوتی‘ کو یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اب اس کی نمائش مؤخر کردی گئی ہے، جب کہ اس کی ریلیز کے حوالے سے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>