تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے بُری طرح ناکام رہی‘

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    12:55     |     شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک )آج ہندوستان کی کامیاب لکھاری کی حیثیت سے پہچانی جانے والی اور کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کیریئر کا آغاز بھی اداکاری سے ہی کیا تھا۔انہوں نے بولی وڈ میں 8 سال گزارے اور اس دوران وہ کئی فلموں میں کام کرتی نظر بھی آئیں، تاہم وہ کبھی بھی

اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔خیال رہے کہ ٹوئنکل کھنہ کے والد راجیش کھنہ اور والدہ ڈمپل کپاڈیا دونوں ہی انڈسٹری کے کامیاب اداکار رہے جبکہ ٹوئنکل بولی وڈ میں ایک کامیاب کیریئر بنانے میں ناکام رہیں۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’ایک اداکارہ ہونے کی حیثیت سے میں بُری طرح ناکام رہی، میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہتی تھی، لیکن کیوں کہ میرے والدین کا تعلق انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تھا وہ یہی چاہتے تھے کہ میں بھی بولی وڈ کا حصہ بنوں‘۔ ٹوئنکل نے مزید کہا کہ ’8 سال بعد میں نے یہی اندازہ لگایا کے میں ایک کامیاب اداکارہ بننے میں ناکام رہی، مجھے دکھ بھی ہوا، لیکن میں ٹوٹی نہیں، کیوں کہ میری والدہ نے میری تربیت ایسی کی ہے اور مجھے اس بات کا اندازہ بھی ہوا کہ ایک چیز میں ناکام ہونے کا یہ مطلب بالکل نہیں کے میں ایک ناکام انسان ہوں‘۔ خیال رہے کہ ٹوئنکل نے بولی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں بھی کام کیا، جن میں ’بادشاہ‘ اور ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘ شامل ہیں۔ جبکہ ان کی فلمیں ’میلہ‘، ’برسات‘، ’جان‘ اور ’جورو کا غلام‘ وغیرہ بُری طرح ناکام رہیں۔ واضح رہے کہ ٹوئنکل کھنہ کے قریبی دوست کرن جوہر نے اپنی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا کا کردار ٹوئنکل کھنہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھا تھا۔ انہوں نے ٹوئنکل کو اس کردار کو ادا کرنے کی آفر بھی دی، جبکہ اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ فلم میں شاہ رخ اور کاجول کا مرکزی کردار تھا۔ بعدازاں اس کردار کو رانی مکھرجی نے باخوبی نبھایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئنکل کھنہ کو پیار سے ’ٹینا‘ ہی پکارا جاتا ہے، اور یہی وجہ تھی کہ کرن جوہر نے فلم میں اس کردار کو ٹینا کا نام دیا تھا۔ اس وقت ٹوئنکل کھنہ ایک کامیاب فلم پروڈیوسر بھی مانی جاتی ہیں جو اپنے شوہر اداکار اکشے کمار کی فلموں کی پروڈکشن کرتی آرہی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>