تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

حضرت محمد ؐ کی ولادت کا دن مذہبی جوش وجذبے سے منا یا گیا

  2 دسمبر‬‮ 2017   |    06:50     |     شوبز

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)گزشتہ روز حضرت محمد ؐ کی ولادت کا دن مذہبی جوش وجذبے سے منا یا گیا مگر پاکستانی اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب رشی کپور نے اس بابرکت گھڑی سے متعلق مبارکباد کا پیغام جاری کیا اور جامعہ مسجد نئی دہلی میں کھڑے ہو کر اپنی تصویر شیئر کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار رشی کپور نے

پیغام جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دہلی کی جامعہ مسجد میں کھڑے ہیں۔یہ تصویر اور پیغام دیکھ کر پاکستانیوں کے دل میں موجود ان سے متعلق سارا غصہ ختم ہو گیا جو اس سے پہلے ان کی باتوں پر تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے جہاں موجود لوگوں کو انہوں نے بہت اچھا پایا۔ یہاں لوگ بہت ہی پیارے اور تعاون کرنے والے تھے جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہماری مدد کی۔پاکستان ان کے اس پیغام پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ رشی کپور فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے مگر مسلمانوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دینا ہرگز ان کے سکرپٹ کا حصہ نہیں ہو گا۔یہ کام انہوں نے ذاتی طور پر کیا جس کا فلم کی شوٹنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جشن عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دے کر مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>