تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستانی لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں، رچا چڈا نے پاکستانیوں کی بے حد تعریف کی

  8 دسمبر‬‮ 2017   |    07:26     |     شوبز

لاہور: (ڈیلی آزاد ) نامور بھارتی اداکارہ ریچا چڈا نے پاکستانیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان میں ضرورکام کریں گی۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا وہ پہلی بار رفیع پیر تھیٹرگروپ کے ڈرامے کیلئے لاہور آئی تھیں ۔

انہوں نے کہا وہ آج تک لاہور کی گلیاں، انار کلی بازار اور گوالمنڈی کا کھانا نہیں بھول سکی ہیں ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ بارڈر کے دونوں جانب کے لوگ امن چاہتے ہیں یہ سیاستدان ہی ہوتے ہیں جو لوگوں کو کنفیوژ کرتے ہیں ۔ پاکستان میں کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا یہاں پہلے ہی بہت سے بھارتی فنکار کام کررہے ہیں اور اگرانہیں بھی پیشکش ہوئی اور سکرپٹ اچھا ہوا تو وہ اسے اپنے لئے خوش قسمتی سمجھتے ہوئے ضرور کام کریں گی ۔ انہوں نے کہا اس بارلاہور کے علاوہ کراچی اوراسلام آباد سمیت دیگر شہروں کا دورہ بھی کرنے کی خواہش ہے ،انہوں نے کہا مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان میں بھی میرے لاکھوں مداح موجود ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>