تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ہمارے ہاں فلمسازوں اور فنکاروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں، جسٹس دھرمادھیکاری

  9 دسمبر‬‮ 2017   |    07:41     |     شوبز

ممبئی: ( ڈیلی آزاد)  بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس ایس سی دھرمادھیکاری اور جسٹس بھارتی ڈھانگرے پر مشتمل ممبئی ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے 2013 اور 2015 میں قتل ہونیوالے دو مصنفین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کیا آپ نے دیکھا ہے کہ دوسرے ممالک میں فنکاروں کو دھمکیاں دی گئی ہوں ،ہمارے ملک میں ایک فیچر فلم ریلیز نہیں ہوسکتی ، آخر ہم کہاں کھڑے ہیں ۔ جسٹس دھرمادھیکاری نے ریمارکس دیئے کہ فلمسازوں اور فنکاروں کو کھلے عام دھمکیاں دی جاتی ہیں ،کوئی شخص کھلے عام فنکاروں کو قتل کرنے پر انعام کا اعلان کردیتا ہے یہاں تک کہ ریاست کے وزرائے اعلیٰ تک فلم کی ریلیز کو اجازت نہ دینے کا اعلان کرتے ہیں اسے آزادی اظہار پر ایک الگ قسم کی پابندی کہا جاسکتا ہے ۔ یہ سب کچھ امیر لوگوں کے ساتھ ہورہا ہے تو غریبوں سے کیا کچھ نہیں ہوتا ہوگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>