تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا، اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنای

  13 دسمبر‬‮ 2017   |    07:48     |     شوبز

نیویارک (ڈیلی آزاد)ہولی وڈ سپر اسٹار انجیلینا جولی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کے بلوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے اداکاری کا شعبہ اپنایا تھا۔ایک انٹرویو میں 42 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اداکاری کے شعبہ میں آگئیں اور اپنے کیریئر میں کامیابی کا مزہ چکھنے کے باوجود کیمرے کے سامنے آرام محسوس نہیں ہوا۔انجیلینا جولی نے کہا کہ ایک اداکارہ بننے کیلئے جو کچھ ہوناچاہئے مجھ میں اس سے بہت کچھ میری فطرت میں نہیں ہے، مجھے خوشی ہے کہ میں اداکارہ بن سکتی تھی، میں بہت خوش قسمت ہوں لیکن مجھے ادراک ہے کہ یہ میری والدہ کیلئے کتنی اہمیت رکھتا تھا۔

اداکاری میرے لئے ایک ملازمت تھی اور میں اپنی والدہ کے بلوں کی ادائیگی کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی تھی۔یہ ایک تخلیقی کام تھا،جس میں آپ مختلف زمانے ،تاریخ ، لوگوں کو،اپنی ذات کے مختلف پہلووں کو جان سکتے ہیں ،اور مختلف ہنر سیکھ سیکھتے ہیں۔اس لئے ایک شخصیت کے طورپر افزائش اور سیکھنے کیلئے بہت شاندار کام ہے،لیکن آپ ان لوگوں میں سے نہیں ہوتے ہیں۔دی میلیفیشیئنٹ کی اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ہولی وڈ میں ان پر ایسا وقت بھی آیا جب انہیں شہرت کے دبائو سے مقابلہ کرنا پڑا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں داخل ہوئیں تو وہ زندگی میں سامنے آنے والی آزمائشوں کیلئے ناتجربہ کار تھیں۔ انجیلینا نے کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا ہیں، آپ کے چہرے کے سامنے مائکروفون آجاتا ہے،اور آپ محض 17،18سال کے ہیں اور لوگ آپ سے آپ کی رائے پوچھ رہے ہیں جو کہ ابھی تک ہے ہی نہیں۔اداکارہ نے 90کی دہائی کے اواخر کویاد کیا،جب انہوں نے فلموں کو چھوڑ کر نیویارک یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>