تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز بھی ہوتی ہیں تو اب کیوں نہ ثقافتی تجارت کی جائے، شان نے پاک بھارت دوستی کی حمایت کر دی

  19 دسمبر‬‮ 2017   |    07:32     |     شوبز

لاہور (ڈیلی آزاد)پاکستانی سپر اسٹار شان شاہد کی نئی فلم ارتھ بولی ہدایت کار مہیش بھٹ کی 1982میں فلمائی گئی مووی ارتھ کا ریمیک ہے۔اگرچہ کہ شان نے پہلے بھارت میں فلموں میں کام میں دلچسپی نہ ہونے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور اب بھی وہ اس پر ڈٹے ہوئے ہیںتاہم اب اس حوالے سے شان نے

بی بی سی ایشیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کیلئے محض یہ ایک کاروباری تجویز ہے، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تجارت بھی کرتے ہیں۔پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز بھی ہوتی ہیں تو اب کیوں نہ ثقافتی تجارت کی جائے۔شان نے پاک بھارت دانشوروں پر زور دیا کہ اس طبقے کو دونوں ممالک سے سامنے آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستانی سپر اسٹار نے کہا اگر کچھ لوگ دونوں ممالک کے درمیان بگاڑ یا جنگ کیلئے کام کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو امن کیلئے پیشرفت کیلئے بھی سامنے آنا چاہیئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>