تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

فلم ’’عیاری ‘‘ میرے کیریئر کی بہترین فلم ہوگی، اداکار منوج باجپائی کی ٹریلر لانچ پر گفتگو

  20 دسمبر‬‮ 2017   |    06:55     |     شوبز

مبئی ۔ (ڈیلی آزاد) بالی وڈ اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ فلم ’’عیاری ‘‘ میرے کیریئر کی بہترین فلم ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے فلم ’’عیاری ‘‘ کے ٹریلر لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہدایتکار نیرج پانڈے کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا، فلم کی عکسبندی کے دوران نیرج پانڈے بیمار ہو گئے لیکن پھر بھی وہ ٹیم کو ساتھ رکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی مختلف مقامات پر کی گئی اور یہ بہت مشکل تھا کیونکہ ہدایتکار نیرج پانڈے فلم کی عکسبندی کے دوران بیمار ہو گئے جس کے باعث بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا لیکن فلم کی ڈبنگ کے دوران نتائج دیکھے تو سب بہت زبردست ہو گیا، انہیں یقین ہے کہ یہ فلم میرے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہوگی۔ اداکار سدھارتھ ملہوترا ، منوج باجپائی ، نصیر الدین شاہ ،انوپم کھیر ،رکول پریت سنگھ ،کومنڈ مشرا ،عدیل حسین اور پوجا چوپڑا شامل ہیں، فلم آئندہ سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

شوبز خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>