تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

عہد توڑنے کی سزا

  28 دسمبر‬‮ 2016   |    03:37     |     ڈیلی آزاد سپیشل

یہودیوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ ہفتے کے روز مچھلی کے شکار سے پرہیز کریں گے لیکن وہ اپنا وعدہ نبھانہ سکے تھے اور عہد شکنی کے مرتکب ہوئے تھے۔ انہوں نے عہد توڑ دیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کی شکلیں مسخ کر دی تھیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ان کی امت کی ظاہرہ شکلیں مسخ نہیں کی جاتیں لیکن ان کا باطن ضرور مسخ کیا جاتا ہے۔ ایک انسان کا دل اگر بندر بن جائے تب اس کا جسم بندر کے جسم سے بھی بد تر ہو گا۔ دل ظاہرہ حسن و جمال اور خوبصورتی سے بڑھ کر معتبر حیثیت کا حامل ہے۔

شکلوں کو مسخ کرنے میں یہ حکمت کار فرما تھی کہ ایسے لوگ دوسروں کے لئے سامان عبرت بنتے تھے۔ عہد شکنی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے باطن مسخ ہو چکے ہیں اور وہ گدھے اور سور بنے ہمارے ارد گرد موجود ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>