تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

'' درخت کا کلام کرنا ''

  30 دسمبر‬‮ 2016   |    07:34     |     ڈیلی آزاد سپیشل

شیخ محمد بِن مُبارک صوری رحمتہ اللّہ علیہ کا اِرشاد ہے کہ میں بیت المقدّس کے راستے میں شیخ اِبراہیم بِن ادھم علیہ الرحمتہ کے ساتھ تھا۔ہم قیلولہ کرنے کے لیے انار کے درخت کے نیچے اُترے اور ہم نے کچھ رکعات پڑھیں تو میں نے انار کے درخت کی جڑ سے آواز سُنی: '' اے ابواِسحاق! اس درخت سے کچھ کھا کر اسے اعزاز بخشو۔ ''

پس شیخ اِبراہیم بِن ادھم علیہ الرحمتہ نے اپنے سر کو جُھکا لیا۔اس نے تین مرتبہ یہی بات کہی،پِھر کہا: '' اے محمد! ان سے میری سفارش کریں کہ وہ میرا تھوڑا سا پھل کھا لیں۔ '' میں نے عرض کِیا: '' اے ابواِسحاق! آپ سُن رہے ہیں؟ '' پس وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے دو انار لیے،ایک خود کھایا اور دوسرا مجھے دے دیا۔میں نے کھایا تو وہ انار کھٹّا تھا اور درخت چھوٹا تھا۔جب ہم واپسی پر وہاں سے گُزرے تو وہ درخت بڑا ہو چُکا تھا اور اس کے انار میٹھے تھے اور وہ ایک برس میں دو مرتبہ پھل دیتا تھا۔لوگ اسے '' رمانتہ العابدین '' ( عِبادت گُزار لوگوں کا انار ) کہتے تھے اور عابد لوگ اس کے سائے میں بیٹھتے تھے۔ نام کتاب = رسالہ قشیریہ صفحہ = 745،746 مصنف = الحضرۃ الشیخ العلامہ عبدالکریم ہوازن قشیری استوائی نیشاپوری مترجم = علامہ مفتی محمّد وسیم اکرمُ القادری

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>