تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

شریف کی برکات

  30 دسمبر‬‮ 2016   |    07:32     |     ڈیلی آزاد سپیشل

حضرت سفیان ثوری رحمته الله علیه نے حج کے موقعے پر طواف کے دوران ایک نوجوان کو دیکھا جو قدم قدم پر صرف درود پاک پڑھ رها تھا . اس پر آپ رحمته الله علیه نے اس سے کہا اے نوجوان ! هر جگه کی اپنی دعائیں اور نوافل و اذکار هیں لیکن تم هر جگه صرف درود پاک هی کیوں پڑھ رهے هو ؟ اس نے بتایا که میں اور میرا والد گھر سے حج کے ارادے سے نکلے لیکن راستے میں میرا والد شدید بیمار هو گیا

اور انتقال کر گیا . موت کے بعد ان کا چہرا سیاه هو گیا . غم سے میری عجیب حالت هو گئی . اسی وقت میری آنکھیں بوجھل هوئیں اور مجھے نیند آ گئی . میں نے خواب دیکھا که ایک حسین و جمیل شخص جس کا حسن لاجواب و بے مثال هے اور جس کے وجود سے خوشبو کی لپٹیں آ رهی هیں میرے والد کے پاس آیا اور اس کے چہرے سے کپڑا هٹا کر اپنا هاتھ پھیرا جس سے میرے والد کا چہرا روشن هو گیا . میں نے آگے بڑھ کر ان کا دامن تھام لیا اور پوچھا آپ کون هیں ؟ انھوں نے فرمایا تم مجھے نہیں پہچانتے ؟ میں تمہارا نبی محمد بن عبداللہ ( صلی الله علیه وآله وسلم ) هوں . تمہارا باپ بہت گناه گار تھا لیکن مجھ په کثرت سے درود پڑھتا تھا . اب جب اس پر مصیبت نازل هوئی تو اس نے مجھ سے فریاد کی اور جو هم سے فریاد کرے تو وه مایوس نہیں رهتا . ( بحواله مکاشفۃ القلوب )

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>