تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

باپ کے انتقال کے بعد بیٹے نے ماں کو شہر کے اولڈ ہاؤس میں ایڈمٹ (داخل)کروا دیا...

  31 دسمبر‬‮ 2016   |    07:41     |     ڈیلی آزاد سپیشل

باپ کے انتقال کے بعد بیٹے نے ماں کو شہر کے اولڈ ہاؤس میں ایڈمٹ (داخل)کروا دیا... اور سال بھر میں ایک دو دفعہ ماں کى خیریت دریافت کرنے چلا جاتا... ایک دن اولڈ ہاؤس سے فون آیا کے آپ کى ماں کى طبیعت بہت خراب ہے اور ہو سکتا ہے کے اُن کى موت واقع ہو جائے آپ ایک دفعہ آ کر اپنی ماں سے ملاقات کر لیں ان کى یہ خواہش ہے کے آخرى دفعہ اپنے بیٹے سے بات کرنا چاہتی ہوں.. جب وه وہاں پہنچا تو اُس کى ماں کى آخری سانسیں چل رہی تھیں اور وه بار بار اپنے بیٹے کا نام لے رہی تھى.. اُس نے اپنی ماں سے ملاقات کى تو ماں نے کہا بیٹا ایک گزارش ہے میری اور یہ سمجھ کے کہ ماں کى آخرى خواہش ہے پوری کر دینا...

بیٹے نے پوچھا ایسى کیا بات ہے ماں بتا کیا خواہش ہے... ماں بولی" بیٹا اس اولڈ ہاؤس میں نئے پنکھے لگوا دو کیونکہ یہ پنکھے اکثر خراب رہتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو بالکل نہیں چلتے.. بیٹا بولا ماں تو اتنے سالوں سے یہاں پے تھى آج تک تو نے نہیں کہا آج جب تجھے اس کى ضرورت ہى نہیں تو یہ اتنے عرصے بعد فرمائیں کیوں.?? ماں بولی " بیٹا میں نے تو جیسے تیسے مشکل یا آسان وقت گزار لیا لیکن میں نے تجھے بہت لاڈ پیار سے پالا ہے اور ڈرتی ہوں کے کل کو جب تیرے بچے تجھے یہاں چھوڑیں گے تو تجھ سے یہ گرمی برداشت نہیں ہو گى... اپنے والدین کی قدر کریں پوچھیں اُن سے جن کے والدین نہی ہیں

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
88%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
6%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>