تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا کا وہ پہاڑ جسے مسلمان ،عیسائی ،ہندو بدھ مت مقدس جانتے ہیں ،وجہ ایسی کہ آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا

  31 دسمبر‬‮ 2016   |    09:44     |     ڈیلی آزاد سپیشل

دنیا کا وہ پہاڑ جسے مسلمان ،عیسائی ،ہندو بدھ مت مقدس جانتے ہیں ،وجہ ایسی کہ آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گاسری لنکا میں ایڈمز پیک (آدم کی چوٹی) نامی ایک ایسا خاص پہاڑ ہے جو مسلمانوں، عیسائیوں، ہندوؤں اور بدھوں کے لیے یکساں مقدس ہے۔ اس پہاڑ پر ایک بہت بڑے پاؤں کا نشان ہے۔ اس نشان کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ حضرت آدمؑ کے پاؤں کا نشان ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب انہیں جنت سے زمین پر بھیجا گیا تھا تو یہاں ان کا پہلا پاؤں زمین پر پڑا تھا۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ یہ پاؤں کا نشان ہندو دیوتا ”شیوا “ کا ہے جبکہ بدھ مت کے پیروکار کہتے ہیں کہ یہ گوتم بدھ کا پاؤں ہے۔ ایک عرصے تک ایڈمز پیک کو سری لنکا کی بلند ترین چوٹی سمجھا جاتا رہا ہے مگر بعد میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق اس کی بلندی صرف 7ہزار353فٹ ہے۔

اس کی چوٹی پر موجود پاؤں کے نشان پر ایک خوبصورت چھت بنائی گئی ہے اور کئی خادمین اس کی حفاظت پر مامور ہیں جو چڑھائی کے راستے میں نیچے زمین سے لے کر آدھے راستے تک موجود ہوتے ہیں۔یہ لوگ پہاڑ کی چوٹی پر موجود اس مقدس مقام کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہیں۔یہاں ہر سال ہزاروں زائرین آتے ہیں جن میں زیادہ تر بدھ مت کے لوگ شامل ہوتے ہیں۔ خاص طور پر لوگ اپریل میں اس پہاڑ کا رخ کرتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
78%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
11%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>