تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا عمل

  10 جنوری‬‮ 2017   |    12:44     |     ڈیلی آزاد سپیشل

خروان یمن کا ایک گاﺅں تھا۔ اس گاﺅں میں ایک ایسا شخص رہائش پذیر تھا جو خدا کو ماننے والا اور انجام دے با خبر تھا۔ وہ ہمیشہ فقراءاور ضرورت مندوں کی امداد پر کمر بستہ رہتا تھا اور تہہ دل سے ان کی خدمت کرتا تھا محض بناوٹ اور دکھاوے کے لئے ایسا نہیں کرتا تھا کہ اپنی خا ترسی اور سخاوت کی لوگوں سے داد وصول کر سکتے۔ جب اس کی گندم کی فصل پک کر تیار ہوتی تو وہ ان لوگوں کو بھی نوازتا جو بھوکے تھے۔ آٹا میں سے بھی نادار لوگوں کا حصہ نکالتا تھا۔ جب روٹی تیار ہوتی تو اس میں سے بھی حق داروں کا حصہ نکالتا تھا۔ غرضیکہ وہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتا تھا۔ وہ اپنی پیداور میں عشر سے بھی بڑھ کر اللہ کی راہ میں خرچ کرتا تھا اور اپنی اولاد کو بھی تلقین کرتا تھا کہ پیداوار کا کم از کم دسواں حصہ راہ خدا میں خرچ کرنا چاہئیے کیونکہ پیداوار کا سر چشمہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور پیداوار منجانب اللہ ہے اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں فوائد ہی فوائد پنہاں ہیں۔ اس سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ حقیقی داتا تو اللہ تعالیٰ کی ذات ہے اور ظاہرہ اسباب محض ایک بہانہ ہیں۔

اللہ تعالیٰ اپنی راہ پر خرچ کرنے والے کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ جب ظاہرہ اسباب انسان کو دھوکہ دیتے جاتے ہیں تب وہ اللہ تعالیٰ کے در پر حاضر ہوتا ہے اور اسی کے سامنے جھولی پھیلا کر مانگتا ہے۔ باپ نے ہر ممکن طریقے سے سمجھایا لیکن اولاد کے لئے فضول ثابت ہو اور اس کی نصیحت کارگر ثابت نہ ہوئی۔انبیاءکرام بھی انتہائی پیار اور خلوص سے سمجھاتے ہیں لیکن کفار پھر بھی حق کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتے کیونکہ بقول اللہ تعالیٰ ان کے دل پتھر سے بڑھ کر سخت ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>