تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

طوطا بہت بولنے لگ گیا

  8 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    06:52     |     ڈیلی آزاد سپیشل

طوطا بولنے لگ گیا۔ وہ صرف زیادہ نہیں بولتا تھا بلکہ ہر وقت گالیاں نکالتا رہتا تھا۔ لڑکی بہت پریشان ہوئی کہ یہ تو کسی کے سامنے منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑتا۔ اس نے طوطے کو بہت دفعہ ڈانٹا تاکہ وہ بری بری باتیں کرنا چھوڑ دے۔لیکن طوطا کسی صورت باز نہیں آتا تھا۔ ایک دفعہ اس لڑکی کو سخت غصہ آگیا اور اس نے طوطے کو ڈانٹا۔ طوطا آگے سے اور بڑھ چڑھ کر گالیاں دینے پر اتر آیا۔

لڑکی نے اسے اٹھا کر بری طرح جھنجھوڑا ۔طوطا ڈرنے کے بجائے اور شیر ہو گیا اور لڑکی کو آگے سے بہت گالیاں سنا دیں۔لڑکی کو کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس کو کیسے روکے۔ جھلا کر اس نے طوطے کو فریزر میں ڈال دیا۔ پانچ سیکنڈ بعد اس نے طوطے کو باہر نکالا تو وہ ابھی بھی اسی طرح ڈھٹائی پر اترا ہوا تھا۔ لڑکی نے طیش میں آکر اسے پورے ایک منٹ کے لیے فریزر میں بندر کھا پھر اسے ڈر لگا کہ کوئی آواز نہیں نکال رہا کہیں مر ہی نہ جائے۔ اس نے طوطے کو باہر نکالا تو وہ پہلے بالکل چپ رہا پھر بولا: آئندہ میں کبھی کوئی برا لفظ اپنے منہ سے نہیں نکالوں گا۔ میرا وعدہ ہے۔ پلیز مجھے معاف کر دو۔ لڑکی بہت حیران ہوئی کہ ایسا کیا ہو گیا کہ اس نے اپنی چونچ بند کر لی۔ طوطا کافی سہما ہوا تھا۔ لڑکی نے اسے ہاتھ میں پکڑا کہ کہیں زیادہ ٹھنڈا تو نہیں ہو گیا۔ طوطا بولا پلیز پلیز مجھے معاف کر دو میں کبھی تنگ نہیں کروں گا۔ لڑکی نے پوچھا کہ تمہیں ایک دم ہو کیا گیا ہے۔ طوطے نے جواب دیا : گستاخی معاف لیکن صرف اتنا بتا دو کہ بیچاری مرغی جو فریزر میں جمی پڑی ہے ، اس نے کیا غلطی کی تھی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
67%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>