تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

حضور اکرمؐ نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ کو اپنے ابن عم حضرت علیؓ کے ساتھ رخصت کیا

  9 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:17     |     ڈیلی آزاد سپیشل

حضور اکرمؐ نے اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ کو اپنے ابن عم حضرت علیؓ کے ساتھ رخصت کیا تو جب حضرت فاطمہؓ اپنے شوہر حضرت علیؓ کے گھر میں داخل ہوئیں تو دیکھا کہ حضرت علیؓ کے پاس تو ایک تکیہ، گھڑا اور کوزے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے اور زمین پر پتھر کا چورا بچھا ہواہے۔آنحضرتؐ نے حضرت علیؓ کو پیغام بھیجا کہ جب تک میں نہ آ جاؤں اپنی بیوی کے پاس نہ جانا۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد حضور

اقدسؐ رونق افروز ہوئے۔ آپؐ نے پانی لانے کا حکم دیا، پانی لایا گیا توآپؐ نے اس میں کوئی دعا اور ذکر وغیرہ پڑھاجو کچھ پڑھنا اللہ کو منظور تھا، پھر حضرت علیؓ کے چہرے چھڑک دیا،پھر حضرت فاطمہؓ کو بلایا تو و حیا و شرم کے مارے اپنے کپڑوں میں لپٹی ہوئی حاضر خدمت ہوئیں، آپؐ نے ان پر بھی وہ پانی چھڑکا۔ اس کے بعد نبی اکرمؐ نے حضرت فاطمہؓ سے فرمایا: ’’یاد رکھو! میں نے تیرا نکاح ایسے شخص سے کیاہے جو مجھے اپنے خاندان میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔پھر حضورِ اقدسؐ، حضرت علیؓ کو یہ فرماتے ہوئے واپس تشریف لے گئے کہ اپنی اہلیہ کو لو۔ اور ان دونوں کے لیے دعائیں کرتے رہے یہاں تک کہ حجرہ سے باہر آ گئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>