تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

جیسے ہی دولہا نے دلہن کا گونگٹ اٹھا یا اور کہا کہ میں تم سے شادی کرنے

  17 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    08:12     |     ڈیلی آزاد سپیشل

جیسے ہی دولہا نے دلہن کا گونگٹ اٹھا یا اور کہا کہ میں تم سے شادی کرنے کیلئے راضی نہیں تھا ، ہاں میری ایک مجبوری تھی۔ شاید میں تمہیں زندگی میں وہ پیار کبھی نہ دے سکوں جس کی تم حقدار ہو ۔ یہ کہہ کر وہ اٹھا اور دوسرے کمرے میں چلا گیا ۔ وہ گم صم بیٹھی خالی کمرہ دیکھ رہی تھی ۔ من میں خیال آیا وہ بھی چیخ چیخ کر بول دے کہ ایک تم ہی کیا میں بھی کسی کو دل و جان سے چاہتی تھی۔

اس کیساتھ زندگی گزارنا چاہتی تھی ، مانا کہ وہ غریب تھا مگر بے حد محنتی تھا ۔بس گھر والوں کو پسند نہ آیا ۔ میں بھی ہار گئی ۔۔۔ تم سے شادی ہو گئی ۔۔ تم مرد تو سب کے سامنے بھی کہہ سکتے ہو ہم عورتیں کیسے کہیں ۔ جذبات تھے کہ لفظوں کا پیراہن چاہ رہے تھی ۔ جیسے کہہ رہے ہوں ۔ یہ چپ کی روایت توڑ دو آج ۔۔ توڑ دو۔۔۔ مگر حلق تک آتے آتے لفظوں نے اشکوں کی شکل لے لی ۔۔۔ آواز دم توڑ گئی ۔ پر وہ روایت نہ توڑ سکی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
27%
ٹھیک ہے
18%
کوئی رائے نہیں
18%
پسند ںہیں آئی
36%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>