تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

دنیا بھر کے کروڑوں مرد نومبر کے مہینے میں اپنی مونچھیں شیو کرنا بند کیوں کردیتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کریں گے

  21 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    03:59     |     ڈیلی آزاد سپیشل

گزشتہ چند سال سے دنیا بھر کے کروڑوں مردوں نے نومبر کے مہینے سے منسلک ایک انوکھی روایت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ یہ مرد نومبر کا سارا مہینہ مونچھیں شیو نہیں کرتے، اور بعض کلین شیو چھوڑ کر داڑھی اور مونچھیں دونوں بڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔دراصل یہ کوئی بے مقصد یا صرف تفریح طبع کے لئے شروع کی گئی

روایت نہیں بلکہ اس کا ایک بہت اچھا اور بڑا خاص مقصد ہے۔ یہ مرد ایسا دنیا کے سب مردوں کو پراسٹیٹ کینسر کے متعلق یاد دہانی کروانے کے لئے کرتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پراسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے عام پایا جانے والا کینسر ہے لیکن بدقسمتی سے اس کے متعلق آگاہی بہت ہی کم پائی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر چھ میں سے ایک مرد پراسٹیٹ کینسر کا شکار ہوتا ہے۔عالمی سطح پر اس کینسر کے متعلق آگاہی پھیلانے کے لئے نومبر کے مہینے میں شیو نا کرنے کی روایت شروع کی گئی ہے، تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اس مسئلے کی جانب توجہ دلائی جا سکے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
50%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>