تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

’’آقا کریم ؐکی ولادت ‘‘ پاکستان بھر کی فضا گونج اٹھی ۔۔ پاک فوج کی جانب سے ایسا اقدام کہ دنیا بھر میں مسلمان جھوم اٹھے

  30 ‬‮نومبر‬‮ 2017   |    09:41     |     ڈیلی آزاد سپیشل

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )نبی آخر الزماں سرور کون و مکاںؐ کا میلاد پاک ہے ۔ ملک بھر میں چہار سو سرکار کی آمد مرحبا کے نعرے ہیں ۔ گلی گلی ، قریہ قریہ ، نگر نگر اور شہر شہر جہاں نظر دوڑائیں وہیں پر سرکار ؐکے دیوانے جوش عقیدت و محبت میں سرشار ہو کر درود و سلام کی محافل سجائے بیٹھے ہیں اور جب پوری دنیا آقا کریمؐکی

مدح سرائی میں مصروف عمل ہو تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ پاکستان جسے مدینہ ثانی کہا جاتا ہے اس میں عشا ق محمدؐ اپنے محبوب سے محبت کا اظہار نہ کریں ۔ آج 12ربیع الاول سنہ 1439ہے اور آج ملک بھر میں مسلمان حضور نبی کریم ؐکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔ آج صبح کا آغاز ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی سطح پر پاک فوج کی جانب سے 21,21توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ اس کے بعد ملکی مساجد میں درود وسلام کی محافل کا آغاز ہوا جس میں پاکستان کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔دن کے دوسرے مرحلے میں ملک بھی میں جلوسوں کا آغاز ہوگا جس کی چہل پہل مغرب تک رہے گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>