تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ایسا معمولی سا پھل جس کے استعمال کو نبی اکرم ﷺ نے 70 خطرناک بیماریوں کا علاج قرار دیا ہے ؟

  3 دسمبر‬‮ 2017   |    02:46     |     ڈیلی آزاد سپیشل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زیتون نہ صرف ذائقہ کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے اندر متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کے تیل کو کھایا کرو اور اس کا تیل لگایا کروکیونکہ اس میں ستر بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔زیتون کی فضیلت کا ذکر قرآن مجید

میں بھی آیا ہےاور ایک سورۃ میں اللہ عزو جل نے زیتون کی قسم بھی کھائی ہے۔زیتون کے بیشمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہے۔زیتون بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔خون میں اضافی کولیسٹرول کاخاتمہ کرتا ہے۔زیتون میں وٹامن ’’ای‘‘ وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اور اسکے غذائی ریشے قبض سے بچاتے اورصحت مند رکھتے ہیں۔زیتون میں سوڈیم ،پوٹاشیم ،میکنیشیم،آئرن ،فاسفورس اور آیوڈین موجو د ہوتے ہیں۔زیتون کے کھانے سے جلد پر جھریوں کے نمودار ہونے میں تاخیر ہوتی ہے اگر آپ کھانے سے پہلے دس زیتون کھا لیں تو آپ کی بھوک 20فیصد کم ہو جائیگی۔ روایت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل حضرت نوح ؑ کے دور میں بھی موجود تھا۔اس کا تیل اور پھل اچار کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم ذات الجنب کا علاج قسبط البحری اور زیتون کے تیل سے کریں ۔مفسرین کی تحقیقات کے مطابق زیتون کا درخت تاریخ کا قدیم ترین پوداہے ۔طوفان نوح کے اختتام پر پانی اترنے کے بعد زمین پر سب سے پہلی چیز نمایاں ہوئی ، وہ زیتون کا درخت تھا ۔اس پس منظر کی بدولت زیتون کا درخت دنیا میں امن اور سلامتی کا نشان بن گیا ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
95%
ٹھیک ہے
5%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ڈیلی آزاد سپیشل

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>