تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

انتظار کی گھڑیاں ختم !سڈنی ٹیسٹ میچ کا حتمی نتیجہ آگیا

  7 جنوری‬‮ 2017   |    10:15     |     کھیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو220 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔ چارسو پینسٹھ رن کا پہاڑ جیسا ہدف پاکستان کے بلے بازوں کے لئے مشکل ثابت ہوا۔ آسٹریلیا کے بالرز کے آگے پاکستانی بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوئے ۔آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز ایک وکٹ 55 رنز پر کیا تو اظہر علی گزشتہ روز کے اسکور یعنی 11 رنز پر ہی ہیزل ووڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو

گئے۔بابر اعظم ایک بار پھر صرف 9 رنز بنا سکے ۔ پہلی اننگز میں 175 رنز بنانے والے یونس خان دوسری اننگز میں 13 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے ۔ انہیں ناتھن لیون نے اپنا شکار بنایا۔یاسر شاہ جو کل سے کریز پر موجود تھے انہوں نے بھی 13 رنز بنائے اور وہ بھی 93 گیندوں پر۔انہیں اسٹیو او کیفے نے آؤٹ کیا۔اسد شفیق 30 رنز بنا کرمصباح الحق 38 اور وہاب ریاض 12 رنز پرآؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا نے پہلی اننگز 538 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئرکی تھی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے 315 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز بھی 241 پر ڈکلیئر کر کے 465 رنز کا ہدف دیا تھا۔اس شکست کے ساتھ ہی آسٹریلیا تینوں ٹیسٹ میچ جیت کر پاکستان کو کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ رہی ۔ محمد سرفراز 70 گیندوں پر 72 رنز بناکر نمایاں رہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>