تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

یونس خان نے ریٹائرمنٹ بارےاہم اعلان کردیا

  7 جنوری‬‮ 2017   |    11:42     |     کھیل

سڈنی (نیوز ڈیسک )سینئر پاکستانی بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ میرے مستقبل کا انحصار ٹیم کی ضرورت پر ہوگا۔یونس خان کا کہنا ہے کہ میں کسی کو ’ سرپرائز ‘ دینا نہیں چاہتا کہ اچانک سامنے آکر کہوں میں جارہا ہوں یا میں آئندہ 5 برس تک کھیلوں گا، اس کا دارومدار میری ٹیم پر ہوگاکہ وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں، میں اس حوالے سے بورڈ کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، اسی کے بعد فیصلہ کروں گا کہ آگے مجھے مزید کتنے وقت تک کھیلنا ہے۔یونس خان کا

کہنا تھا کہ ابھی میری جسمانی حالت بہترین ہے، میں اب 10 ہزار رنز کے بہت قریب ہوں اور یہ کسی بھی پاکستانی کیلیے بہت بڑی کامیابی ہوگی، یونس نے خود کو پاکستان عظیم ترین بیٹسمین کہلوانے سے بھی انکار کردیا، واضح رہے کہ دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لیے یونس کو اب محض36رنز درکار ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
91%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین تصاویر


>