تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

ریٹائرمنٹ سے متعلق مصباح الحق نے بڑا فیصلہ سنا دیا

  8 جنوری‬‮ 2017   |    07:56     |     کھیل

سڈنی(ڈیلی آزادنیو زڈیسک )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق پاکستان جا کر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کروں گا۔ آسٹریلیا سیریز میں جیت کا عزم لے کر آئے تھے جو ممکن نہ ہو سکا، آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں۔ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا سیریز میں جیت کا عزم لے کر آئے تھے جو ممکن نہ ہو سکا۔ میلبورن کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کم بیک نہ کر سکی۔ جلدی وکٹیں گنوانا میلبرن اور سڈنی میں شکست کی وجہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی، سرفراز احمد اور اسد شفیق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تینوں

کھلاڑی سیریز میں اچھا کھیلے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز بہت مشکل ہیں۔ ہمیں تیز وکٹوں سے جلد واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کچھ کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے آسٹریلیا بھیجا جائے تا کہ وہ ان کنڈیشنز سے مانوس ہوں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ سے متعلق پاکستان جا کر سوچ بچار کے بعد فیصلہ کروں گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین تصاویر


>