تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

مصباح سے جانے کا کیوں کہا جا رہاہے، میاندادپی سی بی پربرس پڑے

  9 جنوری‬‮ 2017   |    02:22     |     کھیل

لاہور(نیوز ڈیسک)لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ ہم مصباح الحق سے جانے کا کیوں کہا جا رہاہے جب ہمارے پاس اس کا متبادل ہی نہیں ہے، وجہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا کمزور نظام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’’مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس مصباح کا متبادل نہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا کرکٹ کا نظام کتنا کمزور ہے۔‘‘میانداد کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کبھی متبادل کا سوچا ہی نہیں۔دنیا میں ہر جگہ ایک نظام موجود ہے اور کھلاڑی

آتے اور جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ہم نے ایسا کوئی نظام بھی تشکیل نہیں دیا۔ ہم اب مصباح سے جانے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ کیا ہم نے اس کا متبادل ڈھونڈ لیا ہے؟ بدقسمتی سے ان سوالوں کا جواب نہیں ہے اور اب یہ مکمل طور پر مصباح پر منحصر ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کھیل خبریں

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>