تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

معروف کرکٹر قاتلانہ حملے سے بال بال بچ گئے

  9 جنوری‬‮ 2017   |    12:27     |     کھیل

کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران پر کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے اس اندوہناک حادثے سے بچنے میں کامیاب رہے۔دارالحکومت کابل میں شاہ پور زدران ہفتے کی رات بھائی کے ساتھ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فاسٹ باؤلر عالمی سطح پر افغانستان کے کامیاب کرکٹرز میں سے ایک شمار کیے جاتے ہیں اور نیوزی لینڈ میں 2015 ورلڈ

کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے اختتامی اوورز میں فتح گر ہٹ لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا تھا جو عالمی ایونٹ میں ان کی پہلی کامیابی تھی۔حملے کے عزائم واضح نہ ہو سکے جبکہ ابھی تک کسی نے اس کی ذمے داری بھی قبول نہیں کی لیکن اس سے 2009 میں پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کی یاد تازہ ہو گئی جس کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کا انعقاد نہ ہو سکا۔خاما پریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہپور زدران پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعتماد سے بھرپور فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں کرکٹ کو کوئی مسئلہ نہیں اور حتیٰ کہ طالبان بھی اس کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ پسند ہے اور میں ایک کرکٹر ہوں، طالبان کرکٹر پر حملے نہیں کرتے۔شاہ پور اور ان کے بھائی دونوں ہی حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی خراش تک نہیں آئی۔ابھی تک افغان کرکٹر ہر حملے کے حوالے سے ان کے بورڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
اپنی رائے کا اظہار کریں -

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

تازہ ترین خبریں

تازہ ترین تصاویر


>