تازہ ترین :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الم ﴿۱﴾یہ کتاب (قرآن مجید) اس میں کچھ شک نہیں (کہ کلامِ خدا ہے۔ خدا سے) ڈرنے والوں کی رہنما ہے ﴿۲﴾ جو غیب پر ایمان لاتے اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے اور جو کچھ ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں 

ad

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک اور رکاوٹ آگئی

  9 جنوری‬‮ 2017   |    03:46     |     کھیل

لاہور(ڈیلی آزادنیوز ڈیسک)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک اور رکاوٹ آگئی،فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک بارپھر رکاوٹ بن کر سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو پاکستان اور بھارت تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ان دو ممالک کے پلیئرز اس تنظیم کا حصہ ہیں مگر پھر بھی یہ پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑانے سے باز نہیں آتی۔ویسٹ انڈین کرکٹرز نے پاکستان کے سفر کو پلیئرز کی عالمی باڈی کی کلیئرنس سے مشروط کردیا۔فیفا کا کہنا ہے کہ ہمیں جو ایڈوائس موصول ہوئیں ہیں ان میں واضح کیا گیا ہے انٹرنیشنل پلیئرز کے سفر کرنے کے لئے پاکستان بدستور ایک خطرناک ملک ہے۔ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی پاکستان آنے کی خواہش رکھتے بھی ہیں وہ بھی فیکا کی جانب ہی دیکھ رہے ہیں۔ کیرون پولارڈ، سنیل نارائن، سموئل بدری اور ڈیرن سیمی جیسے پلیئرز کے ایجنٹ ایڈی ٹولچرڈ کا کہنا ہے کہ ’’ ہمارے کھلاڑیوں میں یہ شدید خواہش پائی جاتی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو لیکن ہم اور ہمارے پلیئرز ہی ہمیشہ اس معاملے پر فیکا کی رائے کو اہمیت دیں گے‘‘۔’’

ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن ہم سیکیورٹی ماہرین نہیں اور نہ ہی ہمیں معاملات کو اپنی آنکھوں سے جانچنے کا کوئی تجربہ ہے، اس کے لئے ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ متعلقہ شعبے کے ماہر ہوں، یہی وجہ ہے کہ ٹیمیں پاکستان کا سفر نہیں کررہی ہیں‘‘۔’’ پی ایس ایل کے فائنل میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اور ابھی تک چیزیں واضح نہیں ہوئی ہیں، ہم دیکھتے اور انتظار کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہم پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے بھی پراْمید ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%
اپنی رائے کا اظہار کریں -

انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مین

loading...

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

تازہ ترین تصاویر


>